"چیمپئینز ٹرافی کیلئے صائم کا مسقبل داؤ پر نہیں لگانا"

انکا پلاستر ایک دو روز میں اُتر جائے گا پھر ریکوری کے فیز میں داخل ہوں گے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ایک مرتبہ پھر اوپنر صائم ایوب کی کنڈیشن سے متعلق آگاہ کردیا۔


امریکا کے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی انجری سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل رابطے میں ہوں اور محض ایک ایونٹ کیلئے انکا مستقبل داؤ پر نہیں لگاسکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ صائم ایوب کا پلاستر اگلے ایک دو روز میں اُتر جائے گا جس کے بعد وہ ریکوری کے فیز میں داخل ہوگا، اس کے بعد ری ہیب کریں گے۔

مزید پڑھیں: صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

خیال رہے کہ اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے جبکہ انہیں ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔

لندن کے ڈاکٹرز کی رپورٹس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ صائم ایوب کے آپریشن کی ضرورت نہیں، وہ ری ہیب پلان پر ہی مکمل عمل کرکے فٹنس پاسکتے ہیں تاہم انکی سلیکشن ڈاکٹرز کے مشورے سے مشروط ہے۔

مزید پڑھیں: صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے مجوزہ اسکواڈ میں ذرائع کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، طیب طاہر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف، ابرار احمد، سفیان مقیم، عرفان خان، فخر زمان، محمد حسنین، حسیب اللہ اور امام الحق کی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے اپنی فہرست تیار کرلی ہے تاہم ٹیم کا اعلان صائم ایوب کی مکمل رپورٹس کا جائزہ لینے اور ڈاکٹر کی مشاورت سے ہوگا، جس کے بعد ناموں کو حتمی منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کیاجائے گا۔

Load Next Story