ایک بغیر عملے کے خلائی جہاز نے خلا سے زمین کی ایک زبردست تصویر بھیجی ہے۔
فائر فلائی ایرو اسپیس کا بلیو گھوسٹ لینڈر اسپیس کرافٹ ایک نجی خلائی جہاز ہے جسے ناسا نے چاند پر تجربات کرنے کے لیے بھیجا ہے۔
خلائی جہاز نے زمین کے گرد اپنے دوسرے چکر کے دوران تقریباً 239,000 میل فاصلے سے زمین کی تصویر کھینچی جس نے ناظرین کو ایک بار پھر سے مبہوت کرکے رکھ دیا ہے۔
خلائی جہاز کے انجن مینیجر ریان کول نے کہا کہ جب فلائٹ کنٹرولرز نے پہلی بار انجنوں کو خلا میں چھوڑا تو اس پر کام کرنے والی انجینئرز کی چھوٹی ٹیم کے لیے یہ ایک جذباتی لمحہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جس لمحے ہم نے زمین کے گرد پہلا چکر مکمل کیا وہ واقعی ہر ایک کے لیے خاص تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ کسی کو بھی پہلے چند سیکنڈ تک کو یقین نہیں آیا جو وہ دیکھ رہے تھے۔ ابھی سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے۔
واضح رہے کہ خلائی جہاز چاند پر اترنے سے پہلے سیارے کے گرد مزید دو ہفتے پرواز کرے گا۔