صرف مکھن، پنیر اور گوشت کھانے والے شخص کی جِلد سے چکنائی رسنا شروع

عام طور پر خون میں موجود اضافی چکنائی کو دفاعی خلیے جذب کرلیتے ہیں


ویب ڈیسک January 27, 2025

اگر آپ  صرف بیف، پنیر اور مکھن پر مبنی چکنائی والی خوراک کھاتے رہیں تو کیا ہوگا؟ چکنائی جِلد سے رسنا شروع ہوجائے گی۔

فلوریڈا کے ایک اسپتال میں ایک شخص کا ایسا ہی پریشان کن کیس سامنے آیا جس نے تین ہفتوں تک ہاتھوں کی ہتھیلیوں، کے پیروں کے تلووں اور کہنیوں پر پیلے رنگ کے داغ پڑنے کی اطلاع دی۔ 

یہ کیس حال ہی میں جاما کارڈیالوجی میں شائع ہوا ہے۔

شہری جس کی عمر چالیس سال ہے، نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے آٹھ ماہ قبل گوشت خور غذا اپنائی تھی۔

اس کی خوراک میں 6 سے 9 پاؤنڈ پنیر، مکھن اور روزانہ برگر شامل تھا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کیوجہ سے اس کا وزن کم ہوا، اس کی توانائی کی سطح میں اضافہ ہوا اور اس کی ذہنی صحت میں بہتری آئی۔

لیکن شہری کا کولیسٹرول لیول 1,000 mg/dL سے تجاوز کر گیا تھا جو کہ عام سطح 200 mg/dL سے بہت زیادہ ہے اور 240 mg/dL کو زیادہ سمجھا جاتا ہے۔

امراض قلب کے ماہرین نے اس شخص کو xanthelasma کا مریض قرار دیا۔ یہ ایک ایک ایسی حالت ہے جس میں خون کی نالیوں سے زیادہ چکنائی نکلتی اور جلد پر جمع ہوتی ہے۔ 

عام طور پر خون میں موجود اضافی چکنائی کو دفاعی خلیے جذب کرلیتے ہیں لیکن xanthelasma میں چکنائی کی مقدار خلیات کے لیے بہت زیادہ ہوتی ہے اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ چکنائی جِلد سے باہر خارج ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں