گجرات ؛ تھانہ رحمانیہ میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کردی

دیونہ منڈی کے رہائشی اسد اشفاق کے گھر میں رفع حاجت کے بہانے نامعلوم عورت  داخل ہوکر شیمپو کی بوتل چرالے گئی، پولیس


ویب ڈیسک January 26, 2025

GUJRAT:

دیونہ منڈی میں  رفع حاجت کے بہانے گھر میں داخل ہوکر ایک عورت نے شیمپو کی بوتل چرالی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

گجرات کے تھانہ رحمانیہ میں ایک انوکھی ایف آئی آر درج کی  گئی جس کے مطابق موضع دیونہ منڈی کے رہائشی  اسد اشفاق کے گھر میں رفع حاجت کے بہانے نامعلوم عورت  داخل ہوگئی اور واش روم میں رکھی ہوئی  پانچ سو روپے مالیت کی شیمپو کی بوتل چراکر لے گئی۔

پولیس نے ہمسائے توقیر لیاقت کی مدعیت میں  اسد اشفاق کے گھ ہونے والی چوری کا مقدمہ 380 ت پ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرنے کی خبر عام ہونے پر پولیس کو  تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے کہ لاکھوں کی چوری اور ڈکیتیوں کے مقدمات کو چھوڑ کر پولیس نے 500 روپے کی شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج کرڈالا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں