شاہد کپور نے بچوں کو بالی وڈ نہ لانے کی وجہ بتا دی

اداکار نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی۔ یہ جوڑا دو بچوں، بیٹی میشا اور بیٹے زین، کے والدین ہیں


ویب ڈیسک January 26, 2025

بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں، میشا اور زین، کو فلم انڈسٹری میں نہیں لانا چاہتے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ اداکاری ایک پیچیدہ اور چیلنجنگ پیشہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے آسان اور زیادہ مستحکم کیریئر کا انتخاب کریں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شاہد کپور نے کہا: "میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے میرے نقش قدم پر چلیں۔ فلم انڈسٹری بہت مشکل اور اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے۔ اگر وہ اپنی مرضی سے یہ راستہ چنیں تو یہ ان پر منحصر ہے، لیکن میں چاہوں گا کہ وہ کوئی آسان اور خوشگوار پیشہ اپنائیں۔"

شاہد کپور نے مزید کہا:"میں اپنے بچوں کو ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دوں گا اور چاہوں گا کہ وہ فطری طور پر زیادہ خوداعتماد بنیں، جو کہ میں خود اپنے بچپن میں نہیں تھا۔"

یاد رہے کہ شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی۔ یہ جوڑا دو بچوں، بیٹی میشا اور بیٹے زین، کے والدین ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں