حنا خان کا کینسر کی جنگ میں ساتھ دینے پر بوائے فرینڈ راکی کیلئے جذباتی پیغام

اداکارہ حال ہی میں ویب سیریز ’’گرہ لکشمی‘‘ میں نظر آئیں، جس کی شوٹنگ انہوں نے کچھ مہینے پہلے مکمل کی تھی


ویب ڈیسک January 26, 2025

مشہور اداکارہ حنا خان، جو اس وقت اسٹیج 3 بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں، نے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال کا شکریہ ادا کیا۔ 

حنا نے بتایا کہ کس طرح راکی نے ان کی حمایت میں اپنا سر منڈوا لیا جب وہ اپنا سر منڈوا رہی تھیں، اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

اداکارہ  نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’جب میں نے اپنا سر منڈوایا، تو اس نے بھی اپنا منڈوا لیا اور صرف اس وقت اپنے بال بڑھانے شروع کیے جب میرے بال بڑھنا شروع ہوئے۔‘‘ 

حنا نے مزید کہا کہ راکی ان کے لیے روشنی کی کرن بنے رہے، ہر ڈاکٹر سے ملنے سے پہلے سوالات تیار کیے، اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی۔

انہوں  نے جذباتی انداز میں کہا، ’’یہ سفر خاص طور پر آخری دو مہینے میرے لیے بہت مشکل تھے، لیکن راکی تم نے میری زندگی آسان بنا دی۔ تم نے مجھے خود سے محبت کرنا سکھایا۔‘‘ 

انہوں نے راکی کو خدا کی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا، ’’میری خواہش ہے کہ ہر عورت کی زندگی میں تم جیسا شخص ہو۔‘‘

حنا خان حال ہی میں ویب سیریز ’’گرہ لکشمی‘‘ میں نظر آئیں، جس کی شوٹنگ انہوں نے کچھ مہینے پہلے مکمل کی تھی۔ وہ اپنے مداحوں کے پیار اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں