خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیر اور ان کا دلچسپ مجموعہ


فوٹو : فائل

 بچھو کی تلاش

شگفتہ جبیں، سیالکوٹ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے کچن میں ایک بچھو ہے جس کو میری کام والی نے دیکھا ہے اب ہم سب مل کر اس کو تلاش کر رہے ہیں مگر وہ کہیں نظر نہیں آتا ۔ میری ساس مجھے ڈانٹتی ہیں کہ وہ میری لاپروائی سے کچن تک پہنچ سکا ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

ڈر کر چیخیں مارنا

فاطمہ گل، پشاور

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے گھر کے صوفے کے پاس دو تین سانپ ہیں جو سکون سے ادھر لیٹے ہوئے ہیں۔ میں ان کو دیکھ کر ایک دم بہت ڈر جاتی ہوں اور گھبرا کر چیخیں مارنے لگتی ہوں جس پہ وہ ادھر ادھر رینگنے لگتے ہیں ۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

لباس پھٹنا

جمیلہ ریحان، حیدر آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری الماری رکھے سارے دوپٹے پھٹے ہوئے ہیں ۔ میں کالج جانے کے لئے جب بھی کوئی دوپٹہ نکالتی ہوں وہ بالکل تار تار ہو چکا ہوتا ہے ۔ میں بہت پریشان ہوتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ میں اب کیسے گھر سے باہر جاوں گی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

تلاوت کرنا

محمد رفیق، مظفر آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی پرانی سی مسجد میں صفائی کر کے اذان دیتا ہوں اور ایک دم وہاں بہت سے لوگ آ جاتے ہیں اور مسجد میں بہت چہل پہل ہو جاتی ہے ۔ امامت کروانے کے بعد میں دیکھتا ہوں کہ کچھ لوگ وہاں بیٹھے تلاوت اور ذکر کرنے لگتے ہیں ۔ میں بھی ان کے پاس بیٹھ کر تلاوت قرآن شروع کر دیتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کپڑوں کو آگ لگنا

عنبرین خان، راولپنڈی

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کچن میں کام کر رہی ہوں اور مجھے نہیں پتہ چلا کب میرے دوپٹے نے آگ پکڑ لی اور دونوں سروں سے بھڑکتی ہوئی میری گردن تک آ گئی ۔ میں بہت چیخیں مارتی ہوں مگر اس وقت کوئی بھی میرے پاس نہیں آتا ۔ کوشش کر کے دوپٹہ گلے سے نکالتی ہوں مگر میری قمیض پہ بھی آگ لگ جاتی ہے۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کمرے میں شدید بدبو

 اجمل خان ، پشاور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے کمرے میں انسانی گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور میں ان کو دیکھ کر بہت پریشان ہوں، اس پورے کمرے میں اتنی زیادہ بو ہوتی ہے کہ دو منٹ بھی وہاں کھڑا ہونا ناممکن ہوتا ہے ۔ میں بہت زیادہ پریشان ہوتا ہوں ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نا کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

گھاس پر چہل قدمی

ارسلان فہیم، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت ہی ھرے بھرے باغ میں ہوں اور وہاں درخت گولائی میں اگے ہوئے ہیں ۔ میں گھاس پہ چہل قدمی شروع کر دیتا ہوں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی مخمل کے ٹکڑے پہ پاوں رکھ دیا ہو ۔ مجھے بہت ہی اچھا محسوس ہوتا ہے اور میں خدا کی حمد و ثناء کرنے لگتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

آندھی میں کچھ دکھائی نہ دینا

اسماعیل عثمانی، بہاولپور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ آسمان پہ سرخ رنگ کی آندھی چلنے لگی ہے اور آسمان کا رنگ گہرا سرخ ہو گیا ہے ۔ میں گھبرا کر ایک درخت کے نیچے کھڑی ہو جاتی ہوں مگر مجھے نہ تو کچھ دکھائی دے رہا ہے ۔ نہ ہی کوئی جگہ ایسی نظر آتی ہے جہاں میں پناہ لے کر خود کو محفوظ کر سکوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

جسم پر مردانہ بال

ارم ناہید، فیصل آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے تمام جسم پہ بال ہیں ۔ خاص طور پہ مردوں کی طرح پیٹ پہ بال دیکھ کر میں بہت پریشان ہو جاتی ہوں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مجھ میں یہ خوف پیدا ہو جاتا ہے کہ میری سہیلیاں اور گھر والے میرے بارے میں کیا سوچیں گے ۔

تعبیر : یہ خواب ظاھر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گلی میں شیر نظر آنا

نور جہاں، گوجرانوالہ

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کے باہر والی گلی میں ایک شیر ہے جوکہ ادھر سے ادھر بھاگ رہا ہے اور ہمارا گیٹ بھی کھلا ہے ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہو جاتا ہوں مگر خوف کے مارے میرے منہ سے کوئی آواز نہیں نکلتی ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

بچھو مارنے کی ناکام کوشش

ندیم شیخ، کراچی

خواب : میں نے دیکھا کہ میرے کمرے میں ایک بچھو آ جاتا ہے میں اس کو مارنے کے لئے کچھ تلاش کرتا ہوں۔ مگر کمرے میں مارنے کے لئے کوئی چیز نہیں ملتی پھر میں باہر سے جھاڑو لاتا ہوں مگر اتنی دیر میں وہ کہیں غائب ہو جاتا ہے۔ تمام کمرہ چھاننے کے باوجود مجھے کہیں نظر نہیں آتا۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں

سورج پر بادل

وسیم عباس، میرپور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پہ کھڑا ہوں اور اچانک میری نظر سورج پہ پڑتی ہے۔ اس کے اوپر بادل کا ٹکڑا نظر آتا ہے جس کی وجہ سے اس کی روشنی بالکل مدھم ہو رہی ہوتی ہے ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتا ہوں اور تیزی سے اپنے گھر والوں کو بلاتا ہوں اس کو دیکھ کر سب پریشان ہو جاتے ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

محفل میلاد میں شرکت

عمران قریشی ، جہلم

لاہور : میں نے خواب دیکھا کہ میں بزرگوں کے مزار پہ ہوں اور ادھر میلاد کی محفل ہو رہی ہے ۔ وہاں ذکر مبارک سن کر میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ جیسے میری آنکھیں بہت روشن اور چمکیلی ہو گئی ہیں اور بڑی بھی لگ رہی ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

ملازمین سے ناراضگی

 مشتاق احمد، ساہیوال

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں اپنے ڈیرے پہ ہوں اور وہاں حقہ کے لئے چلم منگواتا ہوں تو وہ بالکل ٹھنڈی ہوتی ہے ۔ میں اپنے ڈیرے کے ملازمین پہ ناراض ہوتا ہوں اور دوبارہ گرم کروانے کے لئے دیتا ہوں مگر دوبارہ جب وہ اس کو حقے پہ لگا کر دیتے ہیں تو بھی وہ بہت ٹھنڈی ہوتی ہے۔ پھر میں ناراضگی سے ان سے کچھ کہتا ہوں لیکن پھر میری آنکھ کھل گئی۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

دوست کے گھر دعوت

 شہزاد امین، اسلام آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی دوست کے گھر دعوت پہ مدعو ہوں مگر جیسے ہی میں دستر خوان پہ بیٹھنے لگتا ہوں ان کے ملازمین سارا کچھ اٹھا کر لے جاتے ہیں ۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت شرم بھی آتی ہے اور دل میں خوف بھی پیدا ہوتا ہے کہ ایسا میرے ساتھ کیوں ہوا ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

کمرے میں سانپ ڈھونڈنا

محمد خان، منڈی بہاؤالدین

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری والدہ بہت پریشان ہیں اور بار بار ہم کو کہہ رہی ہیں کہ ان کے کمرے میں کوئی سیاہ رنگ کی چیز ہے جو سانپ کی طرح ہے ۔ میں ان کا سارا کمرہ چیک کرتا ہوں مگر مجھے کچھ نظر نہیں آتا ۔ اس کے بعد میرا بھائی بھی بیڈ ہٹا کر سب جگہوں پہ دیکھتا ہے اس کو بھی کچھ نظر نہیں آتا ۔ مگر بہن بھی والدہ کی طرح اسی بات پہ قائم ہے کہ باہر والی کھڑکی سے کچھ رینگتا ہوا اندر آیا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

ماں کے ساتھ حج پر جانے کی تیاری

عالیہ ارحم، گوجرانوالہ

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر بیٹھی ہوں اور میری امی میرے ساتھ بیٹھی سامان پیک کر رہی ہیں۔ ہم دونوں حج پہ جانے کی تیاری کر رہی ہوتی ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

ساس ڈانٹتی ہے

مریم حسین، سرگودھا

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے باغ میں تمام پودے اتنے مرجھا گئے ہیں کہ پانی دینے کے باوجود بہتر نہیں ہوئے ۔ میری ساس جو پودوں کا بہت زیادہ شوق رکھتی ہیں ، وہ مجھ پہ بہت ناراض ہو رہی ہیں کہ میری وجہ سے ان کے قیمتی پودے جل گئے ہیں اور میں ادھر بیٹھی روتی چلی جا رہی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں