بھارت کے 76ویں یوم جمہوریہ پر لندن میں خالصتان کے حامیوں کا عوامی شو، صورت حال کشیدہ

بھارتی حکومت اور خالصتان کے حامیوں کے درمیان تلخ جملوں اور نعرے بازی بھی ہوئی


ویب ڈیسک January 26, 2025
فوٹو فائل

لندن:

بھارت کے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر لندن میں خالصتان کے حامیوں نے ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور علیحدہ ملک کے قیام کے حق میں نعرے بازی کی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمیشن نے ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ لندن کے انڈیا ہاؤس میں شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

اس تقریب میں معززین، اراکین، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے ایک بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

جشن کا آغاز پر بھارت کا پرچم اور ترانہ چلایا گیا اور پھر ہائی کمشنر نے تقریر کی۔ اس دوران ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر خالصتان کے حامی جمع ہوئے اور انہوں نے نعرے بازی کی۔

شرکا نے بھارتی حکومت پر سکھ رہنماؤں کے قتل کا الزام عائد کیا اور عالمی برادری سے خالصتان کے قیام میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس دوران بھارت کے حامی افراد اور خالصتان کے حامیوں کے درمیان کشیدگی ہوئی تاہم نوبت ایک دوسرے کے خلاف نعروں تک ہی محدود رہی۔

خالصتان کے رہنماؤں نے بھارتی پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا اور بھارت کی پالیسیوں اور خاص طور پر اقلیتوں کے ساتھ رواں رکھے گئے سلوک پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں