MURIDKAY:
وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلے میں بیلاروس اورچین سمیت کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے۔
مریدکے میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے سلسلے میں بیلاروس اورچین سمیت کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے اور وزیر اعظم کی کوشش ہے زراعت کی ترقی میں دنیا کا مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے زرعی تحقیق کے لیے نوجوان چین بھیج رہے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم آج بھی فی ایکڑ30 من پیداوار پر کھڑے ہیں، فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کی سیاست کا محور ہی پاکستان کی تباہی رہا ہے، اس جماعت نے زراعت کے شعبے کو بھی بہت تباہ کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپریل میں بجلی مزید سستی کرنے جا رہے ہیں، حکومت کا مشن صنعت اور زراعت کی بحالی ہے۔