کراچی:
اسٹیٹ بینک نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔
ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی متوقع ہے۔