آئی ڈی پیزکوروزگارکمانے میں مدد دینے کا منصوبہ
آئی ایل او نے حکومت کوشمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو ترجیحی بنیادوں پر مختصر مدتی روزگار فراہم کرنے کی تجویز دی
اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے حکومت کوشمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے بے گھرہونے والے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر مختصر مدتی روزگار فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔
اس اقدام سے نہ صرف یہ متاثرہ لوگ لمبی مدت کی بے روزگاری سے بچ جائیں گے بلکہ حکومتی خزانے پربوجھ بھی کم ہوگا۔یواین انفارمیشن سینٹراسلام آباد سے جاری آئی ایل اوکی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ آئی ڈی پیزکیمپ کیلیے بنوں میں قائم ہمارے مشن نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ زیادہ ترمتاثرہ لوگ کام نہ ہونے کی وجہ سے سارا دن فارغ بیٹھ کر وقت گزارتے ہیں اس علاقے میں غربت کے باعث بچوں سے محنت مزدوری کرانا بھی معمول ہے، بچوں کی مشقت کوروک کرخاندان کے بالغ افرادکوکام کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق فاٹا میں کام کے لائق افرادکے مستند اعداد وشمار نہ ہونے کی وجہ سے بھی ان لوگوں کیلیے منصوبہ بنانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔اس صورتحال کے تناظر میں آئی ایل او نے اقوام متحدہ کے دوسرے اداروں کے تعاون سے علاقے میں ان آئی ڈی پیزکومختصر مدت کی نوکریاں اورکام فراہم کرنے کا منصوبہ تیارکیا ہے۔آئی ایل او ایمرجنسی ایمپلائمنٹ انفارمیشن سینٹر قائم کرکے آئی ڈی پیزکوکام فراہم کرنے کیلیے ان کی رجسٹریشن شروع کرے گا۔کچھ افرادکوبراہ راست نوکری،کچھ کوآلات دیکرخودکام ڈھونڈنے اورکچھ کودوسرے اداروں میں ملازمت اورکام ڈھونڈنے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔