ٹام کرن رن آؤٹ، نکولس پوران نے واپس بیٹنگ کیلیے بلالیا

انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میں ایم آئی ایمریٹس اور گلف جائنٹس کے میچ میں ساڑھے 3 منٹ کے دوران بڑا ڈرامہ


اسپورٹس ڈیسک January 27, 2025

کراچی:

انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میں ہفتے کی شب ایم آئی ایمریٹس اور گلف جائنٹس میچ میں ساڑھے 3 منٹ کے دوران بڑا ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔

ایمریٹس کے کپتان نکولس پوران نے حریف کلب کے ٹام کرن کو کریز سے باہر نکل جانے پر رن آؤٹ قرار دینے کی اپیل کی، جس پر تھرڈ امپائر نے فیصلہ پوران کی ٹیم کے حق میں دے دیا۔

 جائنٹس کی اننگز کے 18 ویں اوور میں انہیں اختتامی 13 بالز پر فتح کیلیے 18 رنز درکار تھے، مارک ایڈائر نے اوور کی آخری گیند کو لانگ آف کی جانب کھیل کر سنگل رن بنایا۔

 کرن نے ایک رن مکمل کرنے کے بعد دوسرے کے لیے کریز سے قدم باہر نکالے تھے، تاہم اسی اثنا میں وکٹ کیپر پوران نے فیلڈر پولارڈ کے تھرو پر بیلز گرادیں۔

 ٹام کرن بھی مایوس ہوکر پویلین واپس چل پڑے تھے لیکن جائنٹس کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اس پر مطمئن نہیں تھے، اسی دوران پوران نے کرن کو دوبارہ بیٹنگ کے لیے واپس بلالیا، جائنٹس نے مقابلہ 2 وکٹ سے جیت لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں