70  گاڑیوں پر مشتمل سامان کا قافلہ سخت سیکیورٹی میں پارا چنار روانہ

لوئر کرم کے مشران 25 جنوری کے حکومتی جرگے میں شرکت کر چکے اپر کرم، پارا چنار کے مشران نے جرگے میں شمولیت سے انکار کیا۔


ویب ڈیسک January 27, 2025
کرم میں اسلحہ جمع کرادیا جائے گا—فوٹو: فائل

70 گاڑیوں پر مشتمل سامان کا بڑا قافلہ پارا چنار روانہ کردیا گیا، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-

رپورٹ کے مطابق پارا چنار کو اشیا خوردنوش کی فراہمی کے لیے 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تیار ہے،کانوائے میں 20 آئل ٹینکر، گھی، آٹا، سبزی فروٹ وغیرہ شامل ہیں، ٹرکوں کا قافلہ ٹل سے پاراچنار کے لیے روانہ ہوگا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کے سلسلے کو آج پھر سے شروع کیا جانے کا امکان ہے ، بگن بازار کی ٹوٹی ہوئی اور نقصان شدہ عمارتوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ، کرم متاثرین کو امدادی رقوم دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے قافلے میں پیٹرول کی مصنوعات بھی شامل ہیں ، آج کے قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لوئر کرم کے مشران کوہاٹ میں 25 جنوری کو ہونے والے حکومتی جرگے میں شرکت کر چکے ہیں جبکہ اپر کرم اور پارا چنار کے مشران نے جرگے میں شمولیت سے انکار کیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ اپر کرم اور پارا چنار کے مشران کے ساتھ حکومتی جرگہ جلد متوقع ہے ، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں