کراچی؛ گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری؛ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے چند لمحوں میں واردات کی اور کار لے کر فرار ہو گئے


اسٹاف رپورٹر January 27, 2025

کراچی:

گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری کرلی گئی، جس کی  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

ضلع کورنگی میں ماہر چور چند لمحوں میں گھر کے باہر کھڑی کار چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واقعہ شاہ فیصل کالونی الفلاح سوسائٹی میں پیش آیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

چوری کے واقعے کی سامنے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے چند لمحوں میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے۔ ایک ملزم نے انتہائی مہارت سے چند سیکنڈز میں کار  کاگیٹ کھولا اور گاڑی اسٹارٹ کرلی۔ملزمان باآسانی کار لے کر فرار ہوگئے ۔

شہری عتیق احمد نے کار چوری کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے درج کرادیا۔

کار چوری کا واقعہ 24 جنوری کو پیش آیا، اس حوالے سے مدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ ٹرانسپورٹ ایپ کے ذریعے ٹیکسی چلاتا ہے۔

شاہ فیصل کالونی پولیس نے تفتیش اے وی سی ایل کو منتقل کردی ہے، جہاں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں