کراچی:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی بنا لیا۔
کرک انفو کے اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے مشترکہ طور پر دو ٹیسٹ میچز کے دوران 69 وکٹیں حاصل کیں جو ٹیسٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ ہے۔
ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے سیریز میں سب سے زیادہ 19 وکٹیں لیں جبکہ نعمان علی 16 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ نعمان علی نے ٹیسٹ میں اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی جو کسی پاکستانی اسپنر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔
مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ
تیسرے نمبر پر پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے 15 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ابرار احمد نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کے گداکش موتی نے 7 اور سنکلیئر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، 2022 میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران اسپنرز نے 67 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔