جی ایچ کیو حملہ کیس؛ 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بریت کی درخواست پر سماعت کی


ویب ڈیسک January 27, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی  نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔ ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔ استغاثہ کے گواہان شہادت ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیوں حملے کے ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی نے 265 کےتحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں