یہ اسرائیل کی فتح نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنا اور ذلت آمیز ہے، مستعفی وزیر نیتن یاہو پر برس پڑے

غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطینی پناہ گزین کی اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوگئی


ویب ڈیسک January 27, 2025
اسرائیلی وزیر نے جگ بندی معاہدے پر استعفیٰ دیدیا تھا

جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے پناہ گزین فلسطینیوں کی غزہ میں اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوگئی۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے مستعفی وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کے مکمل طور پر تباہ ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین گویر نے نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فتح نہیں ہے بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

مستعفی وزیر بین گویر نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس جنگ بندی معاہدے کا ایک اور ذلت آمیز حصہ ہے۔

بین گویر نے مزید کہا کہ نصیرات کے کوریڈور کے ذریعے غزہ کے شمالی حصے میں فلسطینیوں کی واپسی میں لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔ یہ اسرائیلیوں کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : غزہ سفرِ عزمِ نو؛ ہزاروں فلسطینیوں کی کھنڈر بن چکے اپنے گھروں میں واپسی شروع

غزہ جنگ بندی معاہدے کی مخالفت میں استعفی دینے والے بین گویر نے کہا کہ  یہ معاہدہ فتح نہیں بلکہ میدان جنگ میں ہتھیار ڈالنے کی طرح ہے۔

انتہاپسند یہودی رہنما بین گویر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے بہادر سپاہیوں نےفلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی کے لیے جنگ نہیں کی تھی۔

بین گویر نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اپنی جانیں جنگ جیتنے کے لیے دی تھیں کسی معاہدے کے لیے نہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں