لاہور: پراسیکیوشن الزامات ثابت کرنے میں ناکام، ملزم بارودی مواد برآمدگی کیس سے بری

ملزم فیصل کے خلاف تھانہ ی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج تھا، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم فیصل شہزاد کو بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

 سی ٹی ڈی نے الزام لگایا کہ ملزم فیصل شہزاد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ ملزم بے گناہ ہے مقدمے سے بری کیا جائے، 

ملزم فیصل کے خلاف تھانہ ی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج تھا۔

Load Next Story