بلوچستان میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد اعلٰی کوالٹی چرس برآمد

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 30.57 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، ترجمان کوسٹ گارڈز


ویب ڈیسک January 27, 2025

پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے جیوانی میں انٹلیجنس ذرائع کی بنیاد پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کوسٹ گارڈز کی جانب سے کارروائی جیوانی کے شمال کی جانب انتہائی دشوار گزار علاقے میں کی گئی۔

انتھک کوششوں سے پہاڑوں میں چھپائی گئی 40 عدد پلاسٹک کے کینوں میں چھپائی گئی1832کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون اور بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 30.57 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل افیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں