سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس سے 5،5 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا


ویب ڈیسک January 27, 2025

اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 فروری کو ہوگا، جس میں عدالت عظمیٰ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن کے 11 فروری کو دن 2 بجے ہونے والے اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس سے 5، 5 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں