کراچی:
سابق آسٹریلوی کرکٹر ای ین چیپل نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ٹیئر سسٹم کی حمایت کر دی۔
اکیاسی سالہ سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں محدود ٹیموں کو ہی شرکت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، ٹیسٹ میں یہ دو درجہ بندی کا سسٹم کئی برس قبل آجانا چاہیے تھا۔
انکا کہنا تھا کہ درحقیقت 5 روزہ میچز میں محدود ٹیمیں ہی شرکت کی اہل ہیں، اس معاملے پر کئی دونوں سے کرکٹ حلقوں میں بحث چل رہی ہے۔
چیپل کا خیال ہے کہ اس میں ٹیموں کی ترقی یا تنزلی کیلیے پیمانے بھی وضع ہونے چاہییں۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے کیونکہ یہ دونوں ملک اس کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔