ٹرمپ کا اوپیک سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ؛ خام تیل کی قیمتیں گرنے لگیں

ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے


ویب ڈیسک January 27, 2025
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم زیادہ پیسہ کمانے کے بجائے قیمتیں کم اور پیداوار بڑھائیں، ٹرمپ

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بارہا کیے گئے مطالبے پر اوپیک اور روس نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم عالمی سطح پر قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

عالمی سطح پر خام تیل برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 53 سینٹ کمی کے بعد77.97 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو کہ قیمت میں 0.68 فیصد کمی ہے۔

علاوہ ازیں یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 50 سینٹس کی کمی کے بعد 74.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو کہ تقریباً 0.67 فیصد کمی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اُس وقت سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک ممالک سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اوپیک اتنا پیسہ کمانا بند کر دے اور تیل کی قیمتوں میں کمی اور پیدوار میں اضافہ کرے تو یہ جنگ (روس یوکرین) فوراً رک جائے گی۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں