رات کو جلدی سونا کئی فوائد کی حامل عادت

بالغ افراد کو روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کی نیند لینا چاہیے


ویب ڈیسک January 27, 2025

رات کو جلدی سونا صحت مند عادات میں سے ایک ہے جسے کسی بھی انسان کو اچھی صحت، مضبوط قوت مدافعت اور ذہنی تندرستی کے لیے اپنانا چاہیے۔

جلدی سونا جسم کو آرام اور فریش جاگنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے جسم اور مدافعتی نظام کے لیے بہت سے فوائد ہیں۔

جلد سونے سے جسم میں ہارمونز کی مناسب اور صحت مند رطوبت کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ ذہنی خلفشار کو کم کرتے ہوئے علمی سوچ، توجہ اور یادداشت کو بھی بڑھاتا ہے۔

اچھی، پوری اور کافی نیند دل کی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے اور اسے بہت سی منفی طبی حالتوں سے بچاتی ہے۔ جلد سونا جسم کو سوزش کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور جِلد اور رنگت کی تازگی اور صحت کو بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ جلد سونے والوں کے دانتوں کی صحت اچھی ہوتی ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ بالغ افراد روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کی نیند لیں جب کہ بچوں کے لیے نیند کا دورانیہ بشمول قیلولہ کے، وقت بڑھانا چاہیے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں