برطانیہ کیلیے پروازوں کی بحالی میں پیشرفت، یوکے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا

برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد سی اے اے کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے


اسٹاف رپورٹر January 27, 2025

کراچی:

ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔

یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے نے کی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے حفاظتی اقدامات اوردستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پی آئی اےکا دورہ کرے گا،گزشتہ مہینوں کے دوران سی اے اے حکام برطانیہ کے حکام کے ساتھ سلسلہ وار تکنیکی ملاقاتوں میں مصروف رہے ہیں، برطانوی دورے کے مثبت نتائج کے بارے میں پر امید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں