مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے اپنی کامیاب ترین زندگی کی سب سے بڑی ناکامی طلاق کو قرار دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی پر کھل کر بات کی اور اپنے پچھتاوے کا برملہ اعتراف کیا۔
بل گیٹس نے کہا کہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی اہلیہ کو طلاق دینا تھا جس کا انتہائی زیادہ پچھتاوا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بتایا کہ زندگی کے اہم اہداف میں شامل تھا کہ اپنے والد کی طرح میں بھی 45 سالوں پر محیط طویل ازدواجی رفاقت کرپاؤں۔
بل گیٹس نے کہا کہ یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا حالانکہ میں نے اپنے والد کے مقابلے میں اپنا زیادہ تر وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میری سابقہ اہلیہ میلنڈا اپنے کاموں میں مصروفیت کے باعث بچوں کو زیادہ وقت نہیں دے پاتی تھیں لیکن میں نے بہت وقت دیا۔
بل گیٹس نے کہا کہ طلاق ایک بہت مشکل اور نہایت تکلیف دہ مرحلہ تھا اور جب میلنڈا ہماری فاؤنڈیشن سے بھی استعفیٰ دیا تو دکھ دہرا ہوگیا۔
مائیکرو سافٹ کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے 3 بچے اور 2 پوتے ہیں، خاندان میں تقریبات ہوتی رہتی ہیں جہاں میں میلنڈا کو دیکھ پاتا ہوں۔