لاہور:
ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص بچے کو ورغلا کر زیادتی کی غرض سے ویرانے میں لے گیا ہے جس پر ڈولفن اسکواڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو گرفتار کرکے 10 سالہ بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم احمد معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے، ملزم 10 سالہ دانش کو بھی ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
15 پر کال موصول ہونے کے بعد ڈولفن نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم احمد کو گر فتار کر کے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا، جبکہ معصوم دانش کو بھی حفاظتی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔