تیونس کے دارالحکومت میں ایک شہری نے خود کو اُس وقت آگ لگالی جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کر رہے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خود سوزی کرنے والا بھڑکتی آگ کے ساتھ چیختا چلاتا پولیس اہلکاروں کی جانب بڑھا۔
جلتے ہوئے شخص کو قریب آتا دیکھ کر پولیس اہلکار نے مدد کرنے کے بجائے اسے براہ راست گولیاں مار دیں۔
پولیس کی فائرنگ میں خود سوزی کرنے والا شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جس کی شناخت تاحال نہیں کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودسوزی کے محرکات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ وہ شخص ذہنی امراض میں مبتلا تھا۔