چین کی دیو ہیکل کارگو ڈرون کی کامیاب آزمائش

’CH-YH1000‘ نامی اس ڈرون نے ’فُل لوڈ ٹیکسنگ ٹیسٹ‘ کو کامیابی کے ساتھ پاس کر لیا ہے

چین نے ایک ایسے دیو ہیکل کارگو ڈرون کی آزمائش کی ہے جس کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک ٹن تک کا وزن لے کر پرواز کر سکتا ہے۔

پیر کے روز کیے جانے والے اعلان کے مطابق ’CH-YH1000‘ نامی اس ڈرون نے ’فُل لوڈ ٹیکسنگ ٹیسٹ‘ کو پاس کر لیا ہے۔

جاری ہونے والی فوٹیج میں ایک پیلے رنگ کے ڈرون بغیر کو کسی پائلٹ کے بغیر رن وے پر اترتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ڈرون کی شکل ایک مسافر طیارے کی طرح ہے جس کے دو پھیلے ہوئے پر اور ایک دم ہے۔

اس ڈرون میں آگے کی جانب دو چھوٹے پنکھے نصب ہیں اور تکون فارمیشن میں تین پہیے لگے ہوئے ہیں۔

اس تجربے میں پہیوں کو رن وے سے اٹھتے نہیں دیکھا گیا لیکن ابتدائی آزمائش کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ یہ ڈرون باآسانی ٹیکسی کر سکتا ہے یا نہیں۔

اس اوور سائز ڈرون کو بڑی مقدار میں کارگو کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جائے گا جس کی وجہ سے اس کو ’فضائی پِک اپ ٹرک‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Load Next Story