خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 9 اراکین کی رکنیت تاحال معطل

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کروانے پر 22 اراکین کی رکنیت بحال کردی


اسٹاف رپورٹر January 27, 2025
(فوٹو: فائل)

پشاور:

الیکشن گوشوارے جمع نہ کرانے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہوسکی۔جبکہ گوشوارے جمع کرنے پر کے پی اسمبلی کے22 اراکین کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کردی تھی۔

جس میں سے 22 اراکین نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے تو اُن کی رکنیت بحال کردی گئی تاہم صوبائی وزیر سمیت 11 اراکین کی رکنیت تاحال بحال نہ ہوسکی۔

ان گیارہ معطل اراکین میں صوبائی وزیرعدنان قادری سمیت 9 ارکان پی ٹی آئی اور دو اپوزیشن کےشامل ہیں۔ جن کی رکنیت معطل ہے اُن میں زرشاد خان، طفیل انجم، عامر فرزند خان، طارق محمود آریانی، افتخار علی مشوانی، ارشد علی، محمد عدنان قادری، عبدالغنی، اعجاز محمد، جلال خان اور اشفاق احمد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں