
سچل پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
سچل پولیس نے سپر ہائی وے جان جاپان موٹرز کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
سچل پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کی شناخت 20 سالہ داؤد عبداللہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔
پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرایا جا رہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔