سوات میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 نافذ


فوٹو فائل
خیبرپختونخوا کے علاقے سوات بھر میں انتظامیہ نے ایل پی جی سلنڈرز ٹینکس کی بھرائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے سوات میں مختلف غیر قانونی مقامات پر ایل پی جی کا کاروبار ہونے سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کسی بھی بڑے حادثے سے پہلے سلینڈر یا ٹینکس کی بھرائی پر پابندی عائد کردی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات شہزاد محبوب نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سلینڈر بنانے والے اداروں کی سرگرمیاں، عوامی ٹرانسپورٹ اور اسکول/کالج کی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز/ٹینکس کی بھرائی پر مکمل پابندی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی۔