ایران کیخلاف جنگ میں یہودی ریاست تباہ ہوجائیگی تہران

اسرائیل جنگ کا خواہاں ہے انکے ماسٹرز امریکا کو انہیں روکنا چاہیے، انقلابی گارڈ علی جعفری۔


Online/AFP September 23, 2012
اسرائیل جنگ کا خواہاں ہے انکے ماسٹرز امریکا کو انہیں روکنا چاہیے، انقلابی گارڈ علی جعفری. فوٹو: فائل

ایران کے انقلابی گارڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف اسرائیلی جنگ آخر کار وقوع پذیر ہوگی۔

لیکن اسلامی جمہوریہ تیار ہے اور یہودی ریاست نتیجتا تباہ ہوجائیگی، اثنا اور فارس خبر ایجنسیوں کے مطابق ہفتہ کو شائع بیان میں جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ جنگ ہوگی لیکن یہ تعین نہیں کہ کہاں اور کب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل باعث شرم اور کینسر کا ٹیومر ہمارے خلاف جنگ کا خواہاں ہے لیکن اس کا علم نہیں کہ جنگ کب اور کہاں ہوگی وہ اس وقت ہمارے ساتھ محاذ آرائی کیلئے جنگ کو واحد راستہ خیال کرتے ہیں لیکن وہ بے وقوف ہیں، ان کے ماسٹرز امریکہ کو انہیں روکنا چاہئے۔

دریں اثناء ایران نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے مبصرین کی سرگرمیوں پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علائوالدین بروجردی نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کی سرگرمیوں کی وجہ سے ایران اس ادارے سے بدظن ہو رہا ہے، ادارے کے اہلکاروں کے انٹیلی جنس اور جاسوسی کے اقدامات کی وجہ سے ایران کو اس ادارے کے مبصرین کی سرگرمیوں پر شکوک وشبہات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔