حیات آباد سے لاپتا 4 بھائیوں  کے کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

بحفاظت واپسی کیلیے درخواست واپس لی تھی، مگر ابھی تک لاپتا افراد کو واپس نہیں کیا گیا، وکیل کے دلائل

پشاور:

ہائی کورٹ نے حیات آباد سے لاپتا 4 بھائیوں  کے کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیات آباد سے الکوزی خان کے 4 لاپتا بھائیوں کے کیس میں  پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

دوارن سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایک سال قبل درخواست گزاروں کو حیات آباد سے اٹھایا گیا۔ یہ درخواست عدالت میں زیر سماعت تھی اس دوران فیملی نے درخواست واپس لی  کہ ہماری بات ہورہی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ جنہوں نے اٹھایا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم اس کو بہ حفاظت واپس کریں گے، آپ درخواست واپس لے لیں، مگر ابھی تک لاپتا افراد کو واپس نہیں کیا گیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Load Next Story