شور شرابے والی جگہ پر بلڈ پریشر چیک کرنا کیسا ہے؟

دنیا میں دل کی بیماری موت کی سب سے بڑی وجہ ہے


ویب ڈیسک January 29, 2025

اگلی بار جب آپ کسی سُپر مارکیٹ یا رش والی جگہ پر اپنا بلڈ پریشر چیک کریں تو اس بات کی فکر نہ کریں کہ شور کی وجہ سے بلڈ پریشر کی ڑیڈنگ زیادہ متاثر کرے ہوگی، کیونکہ ایسا نہیں ہے۔

ایک نئی تحقیق میں پرائیویٹ دفاتر اور پبلک مقامات پر لیے گئے بلڈ پریشر کی پیمائش میں بہت ہی معمولی فرق پایا گیا۔

پُرسکون ماحول میں بی پی ریڈنگ کی حامیت کرنے والی اس سے قبل کی گئی تحقیق کے بجائے حالیہ نتائج بتاتے ہیں کہ عوامی مقامات بلڈ پریشر کی اسکریننگ کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں۔

بالٹی مور میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین نے کہا کہ یہ نتائج عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر اسکریننگ پروگراموں کو نافذ کرنے میں معاون ہیں۔

دنیا بھر میں تقریباً 1.4 ارب لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں لیکن صرف 50 فیصد اس سے باعلم ہیں اور صرف 20 فیصد اسے کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

یہی ایک وجہ ہے کہ دنیا میں دل کی بیماری موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بلڈ پریشر اسکریننگ تک رسائی کو عام کرنا اور بڑھانا ایک ایسا طریقہ ہے جس سے دنیا بھر میں قلبی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں