کوئٹہ؛ ٹک ٹاک بنانے پر ناراض باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

لڑکی کی عمر 15سال ہے جسے اس کے باپ  نے فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک January 29, 2025
فوٹو- فائل

کوئٹہ:

باپ نے ٹک ٹاک بنانے پر ناراض ہوکر بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ کرکے  نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی اطلاع ملی، پولیس نے وہاں پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ  لڑکی کی عمر 15سال ہے جسے اس کے باپ  نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ 

اہل خانہ سے تفتیش پر بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو ٹک ٹاک وڈیوز بنانے کا شوق تھا، باپ کے کئی بار منع کرنے پر بھی لڑکی باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قاتل باپ کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں