فوسل فیول سے بنے پلاسٹک کا ماحول دوست متبادل تیار

یہ تحقیق جرنل اے سی ایس سسٹین ایبل کمسٹری اینڈ انجینئرنگ میں شائع ہوئی

(تصویر: واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی )

سائنس دانوں نے پائن کے درخت سے حاصل شدہ مواد سے ایک ماحول دوست مٹیریل بنایا ہے جو پولی یوریتھین فوم میں پائے جانے والے پیٹرولیم پر مبنی کیمیکلز کا متبادل ہو سکتا ہے۔

یہ اختراع ایسے ماحول دوست فوم کے بننے کا سبب ہو سکتا ہے جس کو کچن کے اسفنج، فوم کشن، کوٹنگ، ایڈھیسِو، پیکجنگ اور انسولیشن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے 2022 میں عالمی سطح پر پولی یوریتھین کی مارکیٹ 75 ارب ڈالرز سے زیادہ رہی ہے۔

واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے فوسل ایندھن پر مبنی کیمیکلز کے 20 فی صد متبادل کے لیے ماحول دوست لِنجنِن بنایا۔ یہ ماحول دوست فوم روایتی پولی یوریتھین فوم کی طرح مضبوط اور لچکدار ہے۔

یہ تحقیق جرنل اے سی ایس سسٹین ایبل کمسٹری اینڈ انجینئرنگ میں شائع ہوئی۔

Load Next Story