17 سیٹوں والی حکومت نے حامد رضا کے گھر چھاپہ مارکر مذاکرات سبوتاژ کیے، زرتاج گل

پی ٹی ائی کی مذاکرات کی پیش کش کو حکومت نے  کمزوری سمجھا تھا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک January 29, 2025
زرتاج گل نے جنرل محمد ضیاء الحق کے یوم وفات کو ان کا یوم پیدائش قرار دے دیا۔

تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ایم این اے زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مزاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے, دہشت گردی کنٹرول کرنے کے بجائے حکمرانوں نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر کھڑا کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کودہشت گرد بنا دیا گیا ہے جب کہ دہشت گرد دندناتے پھ رہے ہیں، ہمارے لیڈر کو ایک جعلی مقدمے میں ڈالا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ہی ہمارے رہنما حامد رضا کے گھر چھاپے مارے گئے، پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیش کش کو حکومت نے کمزوری سمجھا تھا، ہم کمزور نہیں ہیں، ہم مذکرات ملک کی خاطر کر رہے تھے۔

،زرتاج گل نے کہا کہ 17 سیٹوں والوں سے اب کیا مذاکرات ہوں گے، 8 فروری آ رہا ہے ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے رحیم یار خان سے ایم این اے محمد غوث کے گھر کے دروازے توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا جو تاحال غائب ہیں، ہمارے رہنماؤں، کارکنان کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، یہ جو مرضی کر لیں، یوم سیاہ پر احتجاج لازم ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔