توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ بھیجنے کی عمران خان کی استدعا پھر مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو مزید معاونت کی ہدایت کر دی، تحریری حکم نامہ جاری


ویب ڈیسک January 29, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے دوسری بار اعتراض مسترد کیا ہے۔ ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں، اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ بینچ سے الگ ہو نا ہو۔

عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں