سعودی شہزادے محمد بن فہد بن عبد العزیز کی نماز جنازہ ادا کرگئی
مرحوم سعودی فرمانبروا فہد بن عبدالعزیز کے دوسرے بیٹے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق 75 سالہ شہزادے محمد بن فہد کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں شاہی خاندان، معزز شہری اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہزادہ محمد بن فہد نے سعودی عرب میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سانتا بیریرا سے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
محمد بن فہد تعلیم مکمل کرنے بعد واپس سعودی عرب آئے اور اہم عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہے۔ وہ مشرقی صوبے کے گورنر بھی رہے۔
شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پرنس محمد بن فہد پروگرام برائے ترقی نوجوانان متعارف کرایا۔
سعودی عرب میں انسانی بہبود کے متعدد کامیاب اسکیموں کے اعتراف میں 2002ء میں انھیں اقوام متحدہ کا عالمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔
ایوان شاہی نے شہزادہ محمد بن فہد کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔