رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک

4 افراد لیاقت پور کے اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد بہاولپور کے اسپتال میں ہلاک ہوئے۔


ویب ڈیسک July 26, 2014
4 افراد لیاقت پور کے اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد بہاولپور کے اسپتال میں ہلاک ہوئے۔ فوٹو؛ فائل

لیاقت پور کے علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں زہریلی شراب پینے سے کچی منڈی کے رہائشی 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زہریلی شراب پینے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا تاہم 4 افراد لیاقت پور کے اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد بہاولپور کے اسپتال میں ہلاک ہوئے۔ زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت شوکت، عاشق حسین، الیاس، محمد اقبال، عباس اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں نے ارجو سیال نامی شخص نے شراب خریدی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں