بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون کو اہل خانہ اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ مبینہ طور پر خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گھر سے موبائل فون غائب تھا ہم نے ہر ممکن تلاش بشیار کے بعد موبائل کا پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ تو میں نے کھا لیا ہے۔
خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ ایکسرے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون گلے میں پھنسا ہوا ہے۔
آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا۔ تاہم اس آپریشن کے دوران خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔