ٹرمپ نے نابالغوں کے تبدیلیٔ جنس کے آپریشن کی حکومتی اجازت اور تعاون کو ختم کردیا

قبل ازیں تبدیلیٔ جنس کے آپریشن کو حکومتی سطح پر وفاقی اداروں کی مدد اور تعاون حاصل تھی

امریکا میں اس سے قبل نابالغوں کے ٹرانس جینڈر آپریشن اور ہارمون تھراپی پر حکومتی مدد حاصل تھی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز اور جنس کی تبدیلی سے متعلق اپنے انتخابی وعدوں پر تیزی سے عمل کرنا شروع کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 سے سال کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کے جنس کی تبدیلی کے آپریشن کروانے یا بلوغت کو روکنے کے لیے ہارمون تھراپی سے متعلق حکم نامے پر دستخط کردیئے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں اس طبی طریقہ کار کے لیے نابالغوں کو حاصل وفاقی مدد اور تعاون کو ختم کیا جا رہا ہے۔

اس بل کے مطابق حکومت کسی نابالغ بچے کی ایک جنس سے دوسری جنس میں نام نہاد 'منتقلی' کے لیے فنڈ، کفالت، فروغ، مدد یا حمایت نہیں کرے گی اور ان تمام قوانین کو سختی سے نافذ کرے گی جو ممنوع ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج سے خواجہ سرا اہلکاروں کو نکال دیں گے؛ رپورٹ

حکم نامہ میں صحت اور انسانی خدمات کے سکریٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نابالغوں کے لیے صنف کی تصدیق کرنے والی دیکھ بھال کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے تمام مناسب اقدامات کریں۔

اس حکم نامے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ امریکی محکمۂ صحت صنف کی تصدیق کرنے والی دیکھ بھال اور مریض کی رازداری سے متعلق اپنی رہنمائی واپس لے لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج سے ٹرانس جینڈر سپاہیوں کو نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

اس وقت امریکی فوج میں 15 ہزار کے قریب ٹرانس جینڈرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

 

Load Next Story