طویل عرصے تک، نیویارک کے اپر ففتھ ایونیو نے 'دنیا کی سب سے مہنگی اسٹریٹ' کا خطاب اپنے نام کیا ہوا تھا۔
لیکن اب اسے حال ہی میں اٹلی کے میلان شہر میں ایک اعلیٰ درجے کی شاپنگ اسٹریٹ Montenapoleone نے چھین لیا ہے۔
ہر سال امریکی فرم Cushman & Wakefield ایک عالمی انڈیکس شائع کرتی ہے جو کرایے کی قیمتوں کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین شاپنگ ایریاز کی درجہ بندی کرتی ہے۔
امیرکا کا ففتھ ایونیو کئی سالوں سے دنیا بھر کے 138 معروف ریٹیل مقامات میں پہلے نمبر پر تھا لیکن اب اسے میلان کی سب سے مشہور لگژری شاپنگ اسٹریٹ مونٹیناپولیون نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ مختصر اسٹریٹ نہ صرف ونڈو شاپنگ میں دلچسپی رکھنے والے سیاحوں کے لیے ایک کشش رکھتی ہے بلکہ یہ دنیا بھر کے چند امیر ترین لوگوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
یہاں بہت سے امیر لوگ فی خریداری پر کم از کم 2,500 یورو (2,600 ڈالر) خرچ کردیتے ہیں جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مہنگی رسید ہے ۔