بات کچھ اِدھر اُدھر کی پوٹیٹو چیز چکن بالز

یقینا روز مرہ کی افطاری سے بے زار ہو کر اُڑ جانے والی آپ کی بھوک پھر سے چمک اٹھے گی۔

یقینا روز مرہ کی افطاری سے بے زار ہو کر اُڑ جانے والی آپ کی بھوک پھر سے چمک اٹھے گی۔ فوٹو ملیحہ خادم

یوں تو رمضان المبارک کے پورے مہینے میں ہی سحری اور افطاری کے دسترخوان پر انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن افطاری میں خاص کر پکوڑوں ، سموسوں پر زیادہ طبع آزمائی کی جاتی ہے اور نئی نئی تراکیب آزمائی جاتی ہیں۔


اتنے دن روایتی پکوڑے ، سموسے کھا کھا کر تقریباّ تمام گھروں میں ہی سب لوگ بور ہوچکے ہوتے ہیں۔ اور خواتین کچھ الگ تراکیب کی تلاش میں ہوتی ہیں۔ لہذا میں نے سوچا کیوں نہ '' پوٹیٹو چیز چکن بالز'' بنائی جائیں ، جو زیادہ وقت بھی نہیں لیتی اور ذائقے میں بھی لذیذ ہے نیز بچے اور بڑے سب ہی پسند بھی کرینگے۔ آپ بھی اس ترکیب کو آزمائیں اور اپنے گھر والوں کو خوش کریں۔


اجزاء:




  • آلو ـ دو عدد درمیانے سائز کے

  • چکن ـ آدھی پیالی

  • چیز (پنیر) ـ آدھی پیالی

  • پسی کالی مرچ ـ ایک چائے کا چمچ

  • نمک ـ حسب ذائقہ

  • سویا ساس ـ ایک ٹیبل اسپون

  • ہری مرچ ـ دو سے تین

  • چلی ساس ـ آدھا چائے کا چمچ

  • ہری پیاز ـ ایک عدد (ضروری نہیں ہے)

  • انڈہ ـ ایک عدد

  • بریڈ کرمبز

  • میدہ۔ آدھا کپ

  • تیل ـ فرائی کرنے کیلئے


ترکیب:




  • آلو ابال لیں اور چھلکے اتار کر میش کرلیں۔ ساتھ ہی چکن کو بھی ابال لیں اور ریشے کرلیں ۔




  • اب ایک بڑاباول لیں اور اس میں آلو ، چکن اور چیز کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔



  • پھر اس آمیزے میں نمک ،کالی مرچ ، سویاساس ، چلی ساس ، ہری مرچ تمام اشیاء مکس کرلیں۔ چاہیں تو ہری پیاز بھی باریک کاٹ کر ملا لیں۔



  • اب آمیزے کی درمیانے سائز کے بالز بنالیں ۔



  • ایک علیحدہ برتن میں انڈہ پھینٹ لیں اور بنائے گئے بالز کو پہلے میدہ پھر انڈہ اور آخر میں کرمبز میں رول کریں ۔



  • فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور بالز کو اس تیل میں ڈال دیں۔



  • چولہے کی آنچ درمیانی رکھیں ورنہ بریڈ کرمبز جل جائیں گے۔



  • بالز کو سنہرا ہونے تک تلیں اور کیچپ کے سا تھ پیش کریں ۔


نوٹ:


ان بالز کو فریز بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور بوقت ضرورت نکال کر انڈہ ،میدہ ، بریڈ کرمبز لگا کر فرائی کریں۔


افطار میں پوٹیٹو چیز چکن بالز کے نئے اور منفرد ذرائقے نے میرے گھر والوں کے دل جیت لئے۔ آپ بھی اس ترکیب کو آزمائیں، یقینا روز مرہ کی افطاری سے بے زار ہو کر اُڑ جانے والی آپ کی بھوک پھر سے چمک اٹھے گی۔


نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔
Load Next Story