چارسدہ میں صحافی کا قتل، عدالت کو مجرم کو 4 بار سزائے موت کا حکم

عدالت کا اسلحہ فراہم کرنے والے شخص کو بھی قید کا حکم


ویب ڈیسک January 29, 2025

 ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ کی عدالت نے صحافی قتل کیس کے مجرم ارشد جمال کو چار بار سزائے موت کی سزا دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے واردات میں اسلحہ فراہم کرنے والے دوسرے مجرم سکندر خان کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق مجرم نے 30 اکتوبر 2018 کو فائرنگ کرکے صحافی احسان شیرپاؤ سمیت چار افراد کو قتل کیا تھا۔ صحافی احسان شیرپاؤ کو اپنے گھر کے سامنے 30 اکتوبر 2018 کو اپنے چچازاد بھائی ارشاد جمال نے پہلے اپنے گھر میں اپنی والدہ ، بھابھی اور بھتیجا کو قتل کردیا تھا جبکہ گھر سے باہر نکل کر صحافی احسان شیرپاؤ کو گھر کے سامنے گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا تھا۔

واقعے کے فوراً پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچھ ہی دنوں میں مجرم ارشد جمال کو گرفتار کرلیا، 6 سال مسلسل عدالتی کارروائی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ کی عدالت نے صحافی قتل کیس کے مجرم ارشد جمال کو چار بار سزائے موت دی۔

عدالت نے واردات میں اسلحہ فراہم کرنے والے دوسرے مجرم سکندر خان کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں