امریکا؛ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ؛ 28 لاشیں برآمد

طیارے میں 64 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر آپریشن معطل کردیا گیا، حکام

امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ ہوگیا اور اب تک 28 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں آرمی بلیک ہاک سے تصادم کے بعد طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار امریکن ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں 64 افراد سوار تھے۔ دریا میں سے اب تک 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

وفاقی حکام کے مطابق طیارہ بدھ کی شام آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، حادثے کے بعد واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے اندر اور باہر پروازیں روک دی گئیں۔

کینساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جیری موران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کینساس سے آنے والے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، میں حکام سے رابطے میں ہوں، میرے ساتھ طیارے میں سوار تمام لوگوں کے لئے دعا کریں۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کریں گے۔

Load Next Story