امریکا کی پاکستان کے لیے امداد کی بندش پر دفتر خارجہ کا ردعمل

امریکی کاروباری افراد کا دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا،،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ


ویب ڈیسک January 30, 2025

امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ پاکستان سے 80 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ری سیٹلمنٹ کے لیے بیرون ممالک منتقل کیا گیا، بیرون ممالک ری سیٹلمنٹ کے خواہشمند 40 ہزار افغان پناہ گزین ابھی پاکستان میں موجود ہیں، امید ہے ان کی ری سیٹلمنٹ کے حوالے سے امریکا اپنا وعدہ مکمل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان رابطے موجود ہیں تاہم اعلی سطح کا رابطہ ہونے پر آگاہ کریں گے۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ افغانستان میں چھوڑے گئے، جدید امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کر رہے ہیں، ہمارے پاس اس حوالے سے کافی شواہد موجود ہیں، یہ کابل حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں کا ہمارے خلاف استعمال روکے۔

ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ نے 90 روز کے لیے اپنے امدادی پروگرام معطل کیے ہیں تاکہ ان کا جائزہ لیا جا سکے امید یے کہ یہ امدادی پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والے امریکی کاروباری وفد کا دورہ معمول کا دورہ ہے تاہم اس دورے کو وزارت خارجہ پراسیس نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراکش کشتی واقعہ ایک نازک معاملہ ہے اس پر غلط معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکتے، نعشوں کی شناخت کا عمل ایک پیچیدہ معاملہ ہے تاہم مراکش کی حکومت ہماری مدد کر رہی ہے، 22 افراد اس واقعہ میں زندہ بچ گئے وزارت خارجہ ان بچنے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں رابطہ کاری کر رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مراکش سے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں امریکی امداد تمام ممالک کے لے 90 دن کے لئے بند ہے پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے  کام ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس مین دورہ کرتے رہتے ہیں امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں وزیرداخلہ نے امریکہ کا دورہ کیا اور کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے کہ ملاقاتوں  کے حوالے سے کس کی ڈیوٹی لگائیں۔

امریکا کا دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لیے امداد کی بندش پر پاکستان ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں، برسوں سے امریکہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کرتے رہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فیک نیوز ہمارے معاشرے کے خطرناک ہے ملتان میں جو سمز پکڑی گئی ہیں وزارتِ داخلہ بہتر رسپانس دے سکتا ہے۔

امریکی خاتون کی پاکستان آمد پر رد عمل  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اپنے قوانین ہیں، مقامی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے جب تک کسی کے پاس قانونی  ویزہ موجود ہے، کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جاسکتا سندھ حکومت قانون کے مطابق کاررواءی کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں