جب جج کی سری دیوی کو دیکھنے کی خواہش پر انہیں عدالت طلب کیا گیا

عدالت میں جمع ہونے والا ہجوم اداکارہ کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت تھا


ویب ڈیسک January 30, 2025

معروف بھارتی وکیل ماجد میمن نے انکشاف کیا ہے کہ جج کی سری دیوی کو دیکھنے کی خواہش پر انہیں ذاتی طور پر عدالت طلب کیا گیا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں  وکیل ماجد میمن نے ماضی کی مقبول آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے عروج کے دور میں سری دیوی کو ایک مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں طلب کیا گیا، اور جج کی خواہش تھی کہ وہ انہیں ذاتی طور پر دیکھیں۔

ماجد میمن جو کئی نامور فلمی شخصیات کے قانونی مقدمات میں وکیل رہ چکے ہیں، نے انکشاف کیا کہ جب سری دیوی عدالت میں پیش ہوئیں تو بے قابو ہجوم جمع ہو گیا۔ ان کے مطابق، عدالت میں جمع ہونے والا ہجوم اداکارہ کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

یاد رہے کہ ماجد میمن نے اپنی کتاب میں دیگر مشہور مقدمات کا بھی ذکر کیا، جن میں بھارتی پروڈیوسر بھارت شاہ کا کیس بھی شامل ہے۔ اس کیس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے گواہ کے طور پر پیش ہو کر اپنے بیانات تبدیل کر دیے تھے۔

 تاہم، ماجد میمن نے وضاحت کی کہ ان ستاروں کے نام لینے پر انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی کیونکہ وہ صرف اس کیس کے اصل حقائق پیش کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ ماجد میمن کا فلمی دنیا سے گہرا تعلق رہا ہے اور انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دلیپ کمار، سنیل دت اور مہیش بھٹ جیسے بڑے ناموں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو بھی یاد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں