کراچی کے شہری نے امریکی خاتون کو شادی کی مشروط پیشکش کردی

کراچی کے رہائشی عبدالرحیم نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کو شادی کی پیشکش کی ہے


ویب ڈیسک January 30, 2025

انٹرنیٹ پر پاکستان کے نوجوان سے محبت کے بعد کراچی آنے والی امریکی خاتون کو ایک شہری نے شادی کی مشروط پیشکش کردی ہے۔

میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عبدالرحیم نامی شخص نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

عبدالرحیم نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ڈرائیور اور ریٹائرڈ ملازم ہیں۔ انہوں نے اپنی بیوی کو بھی اس بارے میں مطلع کردیا ہے اور ان کی اجازت ملنے کے بعد وہ امریکی خاتون سے شادی کرنے کےلیے تیار ہیں۔

عبدالرحیم نے اپنی اونیجا سے شادی کرنے کےلیے اپنی شرط کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اگر امریکی خاتون ہندو یا عیسائی ہیں تو انہیں مسلمان ہونا ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اونیجا اینڈریو رابنس نامی ایک امریکی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوگئی۔

دو بچوں کی ماں اونیجا 11 اکتوبر کو کراچی آئی تھیں لیکن ندال کے گھر والوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔ جس کے بعد اونیجا کئی ماہ تک کراچی میں دربدر رہیں اور پھر ان کا واپسی کا ٹکٹ بھی ختم ہوگیا۔

ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد، اے ایس ایف نے انہیں ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

ایک این جی او نے اونیجا کو امریکا واپس جانے کےلیے ٹکٹ اور مالی مدد فراہم کی، لیکن انہوں نے واپس جانے سے انکار کردیا اور ندال کے گھر کے باہر ڈیرے ڈال دیے۔

اب عبدالرحیم کی شادی کی پیشکش نے اس کہانی کو ایک نیا موڑ دے دیا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں