ٹرمپ کوعدالتی محاذ پر شکست، پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج کا اہم فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک January 30, 2025
امریکی صدر نے وفاقی فنڈنگ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا تھا

پاکستانی نژاد امریکی جج کے فیصلے کے باعث  ٹرمپ کو اپنا ایک صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا تھا۔

جسے پاکستانی نژاد وفاقی خاتون جج نے قبول کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا۔

اس فیصلے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑا۔

اس عدالتی شکست پر ترجمان وائٹ ہاوس نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ نے تمام اقدامات قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اُٹھائے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ اس فیصلے پر مزید عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان کے والد ڈاکٹر ہیں اور وہ 50 سال قبل امریکا منتقل ہوئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں